افسوسناک خبر،سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر روڈ مارش کا 74سال کی عمر میں انتقال

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افسوسناک خبر،سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر روڈ مارش کا 74سال کی عمر میں انتقال
افسوسناک خبر،سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر روڈ مارش کا 74سال کی عمر میں انتقال

میلبرن: سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر روڈ مارش جمعے کے روز 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، روڈ مارش کو گزشتہ ہفتے ہارٹ اٹیک ہوا تھا۔

سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر نے 96 ٹیسٹ میچز، 92 ون ڈے کھیلے، انہوں نے 1982 میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سنچری بنانے والے پہلے آسٹریلوی وکٹ کیپر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

خیال رہے کہ روڈ مارش کو گزشتہ ہفتہ ہارٹ اٹیک ہوا تھا، دل کا دورہ پڑنے کے بعد وہ کومہ میں چلے گئے تھے۔

روڈ مارش کرکٹ آسٹریلیا کے چیف سلکیٹر کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پہلا ٹیسٹ، پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

آسٹریلین ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ روڈ مارش نے آسٹریلیا کیلئے 50 سال ناقابل یقین خدمات انجام دیں۔ روڈ مارش کی یاد میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم آج کے میچ میں سیاہ پٹیاں باندھ کر کھیلے گی۔

روڈ مارش 4 نومبر 1947 کو پیدا ہوئے اور 1970 میں انگلینڈ کے خلاف کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھا، انہوں نے کیرئر کا آخری ٹیسٹ میچ پاکستان کے خلاف 1984 میں کھیلا۔

Related Posts