کراچی میں سردی عروج پر، لیدر جیکٹ کی مانگ میں اضافہ ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہرِ قائد میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے، تاہم شدید سردی کے باعث لیدر جیکٹ کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے۔

نئے سال 2023 کی آمد کے ساتھ ہی لیدر جیکٹ سمیت دیگر مختلف اقسام کی جیکٹس کے نئے اسٹائلز بھی سامنے آگئے ہیں۔ لیدر جیکٹس کا کاروبار کرنے والے آصف قائم خانی نے ایم ایم نیوز کو لیدر جیکٹ کو آگ کے شعلے پر رکھ کر حقیقی لیدر کی پہچان کرائی۔

یہ بھی پڑھیں:

 آنکھوں پر کپڑا باندھ کرمہارت سے بال بنانے والا ہیئر اسٹائلسٹ

آصف قائم خانی کا کہنا ہے کہ لیدر کی بنیادی اقسام 4 سے 5 ہی ہوتی ہیں جو پاکستان میں زیادہ تر استعمال کی جاتی ہیں جس میں شیپ، کاؤ، بفیلو، گوٹ اور لیمب لیدر کی اقسام شامل ہیں اور زیادہ فروخت ہونے والی اقسام میں شیپ لیدر سرِ فہرست سمجھا جاتا ہے۔

شیپ لیدر کا وزن کم ہوتا ہے۔ آصف قائم خانی کا کہنا ہے کہ کراچی کی سردی سے بچنے کیلئے شیپ لیدر بہتر رہتا ہے۔ ہمارے ہاں اتنی زیادہ سردی نہیں پڑتی۔ اچھے معیار کے لیدر کی قیمت 7 سے 8 ہزار سے شروع ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں اوور سیز پاکستانی بھی شاپنگ کیلئے آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں وہ لیدر دکھاؤ جو ہمیں بیرونِ ملک دستیاب ہوتا ہے۔ اس معیار کے لیدر سے جیکٹ 12 ہزار سے لے کر 25 ہزار تک دستیاب ہوسکتی ہے۔

 

Related Posts