اعجاز رفیق: آنکھوں پر کپڑا باندھ کرمہارت سے بال بنانے والا ہیئر اسٹائلسٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں ڈیفنس اور شہید ملت پر اعجاز رفیق کے اعجاز رومیرو کے نام سے سیلون قائم ہیں، جہاں ان سے خوبصورت اسٹائل میں بال بنوانے کے شوقین افراد باقاعدہ وقت لے کر حاضر ہوتے ہیں۔

 نوجوانوں کے اس شوق کو پورا کرنے کیلئے بالوں کے شعبے میں ایک سے بڑھ کر ایک ماہر ہیئر ایکسپرٹ موجود ہے۔

یہ ہیں اعجاز رفیق جو پروفیشنل ہیئر اسٹائلسٹ ہیں اور انہوں نے ہیئر اسٹائل کی یورپ سے باقاعدہ تعلیم اور ٹریننگ حاصل کی ہے۔

جی ہاں اعجاز رفیق اپنے فن میں مہارت کی وجہ سے اس قدر مشہور ہیں کہ ان سے بال سنوارنے کیلئے فون، فیس بک اور ای میل پر باقاعدہ اپوائنمنٹ لینا پڑتی ہے اور ان کے سیلون میں واک اِن کلائنٹ کو ڈیل نہیں کیا جاتا۔

اعجاز رفیق نے بتایا کہ وہ تیس سال سے اس پروفیشن سے وابستہ ہیں اور اب انہیں اس قدر مہارت حاصل ہو گئی ہے کہ وہ آنکھوں پر پٹی باندھ کر کلائنٹ کے بال ایسے بنا سکتے ہیں جیسے کوئی انتہائی ماہر فن ہیئر اسٹائلسٹ کھلی آنکھوں کے ساتھ دیکھتے ہوئے بال بناتا ہے۔

اعجاز رفیق کا یہ فن بہت دلچسپ اور انتہائی حیران کن ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگ خوشی خوشی ان کے اس فن سے محظوظ ہونے کیلئے باقاعدہ وقت لے کر اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں۔

اعجاز رفیق نے بتایا کہ وہ آنکھیں بند کرکے یعنی آنکھوں پر کپڑا باندھ کر صرف سات سے آٹھ منٹ میں کلائنٹ کے بال بناتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان سے بال بنوانے کیلئے باقاعدہ وقت لینا ضروری ہے، وقت لینے پر ایک دن بعد باری آجاتی ہے۔

انہوں نے نوجوانوں کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی میدان میں آئیں اور ان کی طرح ہاتھ کی صفائی اور مہارت سے بند آنکھوں کے ساتھ بنا کر دکھائیں۔

Related Posts