کراچی میں کچی آبادی، اورنگی ٹاؤن اور لینڈ پارٹمنٹ کی لیز پر پابندی عائد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے مقررہ طریقہ کے بغیر بھیجے گئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے لیز کیسز کو روکنے کا حکم دے دیا،کچی آبادی، اورنگی ٹاؤن اور لینڈ پارٹمنٹ کے متعلق تمام لیز کیسز پر تا حکم ثانی پابندی عائد کردی گئی۔

اس حوالے سےایڈمنسٹریٹر لئیق احمد کے دستخط سے جاری کردہ لیٹر نمبر No.Sr.Dor.(HRM)/KMC/2021/22میں کہا گیا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے لینڈ لیز کیسز کے لئے مقررہ طریقہ کار اختیارنہ کرنا انتہائی تشویشناک ہے۔

طریقہ کار کے بغیر لیز کیسز متعلقہ سب رجسٹرار کو بھیجنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ جن کیسز کو روکا گیا ہے ان میں متعلقہ قواعد و ضوابط اور طریقہ کار کو اختیار نہیں کیا گیا،لیز کیسز پر پابندی اراضی کے معاملات کو قانونی دائرے میں لانے کے لئے عائد کی گئی ہے، متعلقہ افسران اس حوالے سے جاری ہونے والی ہدایات کی تعمیل یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پلاٹوں کی لیز کا معاملا اکثر کھٹائی میں پڑا رہتا ہے اور گزشتہ 8 سال سے سال کے 10 ماہ لیز پر یا تو کسی کی پابندی ہوتی ہے یا پھر سب رجسٹرار کی عدم موجودگی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

مزید پڑھیں:سوئی سدرن گیس کمپنی کے افسران نئے کنکشن پر رشوت لینے لگے، ملیر کا رہائشی لٹ گیا

ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد کی جانب سے موجودہ پابندی کو مثبت تناظرمیں دیکھا جا رہا ہے۔ کیوں کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ لینڈ اور پروجیکٹ اورنگی ٹاؤن میں گزشتہ 3 ماہ سے قوائد و ضوابط کی بد ترین خلاف ورزی کی جا رہی تھی جسے اب بہتری کی جانب موڑا جا رہا ہے جو شہریوں کے لیے خوش آئند ہے۔

Related Posts