بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ اپنے خفیہ راز نہ سنبھال سکی، پاکستان کیخلاف خطرناک سازش بے نقاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Leaked RAW Documents Reveal India's False Flag Operations and Plots Against Pakistan
ONLINE/ FILE PHOTO

دنیا بھر میں ٹارگٹ کلنگ، تخریب کاری اور ریاستی دہشت گردی کی علامت سمجھی جانے والی بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی خفیہ دستاویزات لیک ہو گئیں جنہوں نے بھارت کا مکروہ اور بدنیتی پر مبنی چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔

ان خفیہ دستاویزات میں پاکستان کے خلاف ایک وسیع البنیاد اور خطرناک منصوبے ’’پروجیکٹ ای322‘‘ کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جن میں فالس فلیگ آپریشن، جعلی حملے، آزاد کشمیر میں دراندازی، سندھ طاس معاہدے کی منسوخی اور بلوچ عسکریت پسندوں کے ساتھ روابط جیسے سنگین انکشافات شامل ہیں۔

خفیہ دستاویزات میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک منظم جعلی حملے کی منصوبہ بندی کی جسے بظاہر ’’دہشت گردی‘‘ کا رنگ دے کر پاکستان کے خلاف الزام تراشی کا جواز بنایا گیا۔

اس حملے میں نہ صرف عام شہریوں بلکہ فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا، تاکہ عالمی برادری کو گمراہ کیا جا سکے۔

حملے کے بعد جائے وقوعہ پر جان بوجھ کر اردو زبان میں لکھا ہوا مواد، جعلی فون کالز، اور پاکستانی ساختہ گولیوں کے خول چھوڑے گئے تاکہ اسے پاکستانی حمایت یافتہ تنظیموں سے جوڑا جا سکے۔

اس کارروائی کا مقصد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے دورہ بھارت کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کرنا اور بھارت کی ممکنہ فوجی کارروائیوں کو ’’جائز‘‘ ثابت کرنا تھا۔

لیک شدہ رپورٹ کے مطابق بھارت کی اسپیشل فورسز کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ آزاد کشمیر میں ڈیڑھ کلومیٹر اندر گھس کر ’’عارضی قبضہ‘‘ قائم کریں۔ اس منصوبے میں جدید جنگی سازوسامان جیسے T90 ٹینکس، جدید ریڈار سسٹمز، آرٹلری اور تیز رفتار مواصلاتی نظام کے استعمال کا ذکر بھی موجود ہے۔

سندھ طاس معاہدے کی منسوخی اور پاکستان پر دباؤخفیہ منصوبے میں سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کی تیاری کا بھی انکشاف ہوا ہے، جس کا مقصد پاکستان کو پانی کے حوالے سے مشرقی سرحد پر دباؤ میں لانا اور جنگی ماحول پیدا کرنا تھا۔

خفیہ دستاویز میں بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ اور بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں بلوچستان لبریشن آرمی اور بلوچستان نیشنل آرمی کے درمیان روابط کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔ ان روابط کے ذریعے بلوچستان میں سوئی گیس تنصیبات، حساس مقامات، اور فوجی قافلوں پر حملوں کا منصوبہ بنایا گیا۔

’’را‘‘ نے اپنے جھوٹے بیانیے کو دنیا پر مسلط کرنے کے لیے نہ صرف بھارتی میڈیا بلکہ مغربی ذرائع ابلاغ کو بھی جعلی، من گھڑت اور گمراہ کن مواد فراہم کیا، تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کیا جا سکے اور بھارتی جارحیت کو ’’دفاعی اقدام‘‘ کے طور پر پیش کیا جا سکے۔

ان انکشافات سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت خطے میں امن کے بجائے کشیدگی، انتشار اور فتنہ پروری کی پالیسی پر گامزن ہے۔ خفیہ دستاویزات کا منظرِ عام پر آنا بھارت کی عالمی امیج کے لیے ایک زبردست دھچکا ہے اور عالمی برادری کو اب بھارت کے جھوٹے بیانیوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

Related Posts