ؒ’’لیڈرشپ اورجون سی میکسویل‘‘

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

21ویں صدی میں لیڈر شپ کی بات کی جائے تو ایک نام بہت نمایاں نظر آتا ہے جس نے عالمی سطح پر لیڈرشپ کے موضوع پر بے حد کام کیا ۔ایک بات طے ہے کہ لیڈرشپ کی اہمیت ،افادیت اور ضرورت آج کے دور میں پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے ۔امریکن لیڈرشپ ایکسپر ٹس جون سی میکسویل کو اس صدی کا نمبرون لیڈر ٹیچر اور ٹرینر قرار دیا جاتا ہے ۔

جون سی میکسویل اپنے کام اور مہارت کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتے ہیں ۔جون سی میکسویل کا کمال یہ ہے کہ اُنہوں نے اپنی ساری زندگی لیڈر شپ کے موضوع پر ہی کام کیا ۔ جون سی میکسویل کہتے ہیں کہ لیڈرشپ میری زندگی کی محبت ہے ،یہ میرا عشق ہے ۔میں جانتا ہوں کہ جب لوگ بہتر طور پر لیڈ کرنا سیکھتے ہیں تو کیا ہو تا ہے ۔

یہ زندگیاں بدلنے والا عمل ہوتا ہے ۔میں نے سیکھا ہے کہ قوموں ،ملکوں اور اداروں کی ترقی ،عروج وزوال کا انحصار لیڈر شپ کے کردار پر منحصر ہوتا ہے ۔جون سی میکسویل The Law of the Lidکو بیان کرتے ہیں کہ آپ کی لیڈرشپ کی کامیابی کا انحصار اس بات پر ہے کہ خود کیسے لیڈ کرتے ہیں۔اس لئے جون سی میکسویل کہتے ہیں کہ اپنی لیڈرشپ کی صلاحیتوں اور capacityکو بڑھائیں تاکہ آپ کامیابی کو حاصل کر سکیں ۔

جون سی میکسویل کہتے ہیں کہ لوگ مجھ سے سب سے زیادہ سوال کرتے ہیں کہ ’’کیا لیڈر پیدا ہوتے ہیں ؟میں مزاحیہ انداز میں جواب دیتا ہوں کہ میں نے آج تک ایسا کوئی لیڈر نہیں دیکھا جو پیدا نہیں ہو ا ۔وہ اس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کچھ انسانوں میں پیدائش کے وقت قدرتی لیڈرشپ صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں اور کچھ میں کم ،لیکن میرا تجربہ یہ کہتا ہے کہ اچھی خبریہ ہے کہ لیڈر شپ کی اسکلز سیکھی جاسکتی ہیں ۔

میں نے انسانی تاریخ میں لیڈرشپ کے موضوع پر سب سے زیادہ لکھا ہے ۔میں اور میری ٹیم دُنیا بھر میں 6ملین لیڈر زکو ٹرین کرچکے ہیں۔ جون سی میکسویل بتاتے ہیں کہ اکثر جب میں بڑی بڑی کمپنیوں اور اداروں میں ٹریننگ کیلئے جاتا ہوں تو لوگ مجھ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں جلدی سے لیڈر تیار کر دیں ۔

میں اُنہیں جواب دیتا ہوں ،Leader Develop Daily not in a day لیڈر ہر روز تیار ہوتا ہے نہ کہ ایک دو روز میں۔پھر لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ٹریننگ ،ورکشاپ اور کورس کے بعدلیڈر بن گئے ہیں ۔لیکن میں اُنہیں سمجھاتاہوں کہ آپ ابھی لیڈر نہیں بنے بلکہ آج سے آپ کا لیڈرشپ کا سفر شروع ہو ا ہے لیکن لوگ پھر چاہتے ہیں کہ لیڈر فاسٹ ٹریک پر تیار ہوں لیکن اس کیلئے وقت درکار ہوتا ہے وہ مائیکرو ویولیڈر چاہتے ہیں ۔لیڈر شپ کی گروتھ کیلئے لیڈرشپ کلچر نہایت ضروری ہے ۔آرگنائزیشن کا کلچر وژن سے زیادہ اہم ہو تا ہے ،کلچر رویہ ہے ،جو ہم کرتے ہیں ۔

جون سی میکسویل The Law of Processکو بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ لیڈرشپ کوئی ایک پوزیشن نہیں ہے۔اگر آپ کے پاس پوزیشن ہے تو اس کا مطلب نہیں کہ آپ اچھے لیڈر ہیں۔

اس کا مطلب ہے کہ لوگوں کے پاس چوائس نہیں ہوتی ہے ۔اس قسم کے لوگ کہتے ہیں کہ جون سی میکسویل میں پچھلے ہفتے ہی لیڈر بن گیا ہوں ،وہ لیڈر نہیں بلکہ اُن کولیڈرشپ کی پوزیشن ملی ہے ۔جون سی میکسویل بیان کرتے ہیں کہ حقیقی لیڈر وہ ہے جسے فالو کرنا لوگوں کی مجبوری نہ ہو ،لیکن وہ آپ کو فالو کریں تو آپ لیڈر ہیں کیونکہ لیڈرشپ دوسروں کو متاثر کرنے کی خوبی ہے۔

جون سی میکسویل لیڈر کا DNA بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ
لیڈروہ دیکھتا ہے جو دوسرے نہیں دیکھ سکتے !(مواقع،صلاحیتیں،نیکی ،اچھائی ،دل اور رُوح )
لیڈ روہ محسوس کرتا ہے جو دوسرے نہیں کرسکتے ۔(درد،احساس ،تکلیف ،محبت ،نفرت )
لیڈر وہ کہتا ہے جو دوسرے نہیں کہہ سکتے (دلیری ،ہمت ،وژن ،سوچ اور آئیڈیاز)
لیڈروہ کرتا ہے جو دوسرے نہیں کرسکتے ۔(ایکشن ،بھروسہ ،تسلی ،اعتقاد )
لیڈر وہ مثال /ماڈل سیٹ کرتا ہے جو دوسرے نہیں کرسکتے ۔(خدمت ،قربانی )
جون سی میکسویل کے مطابق لیڈرشپ سروس یعنی دوسروں کی خدمت کا نام ہے ۔اس کیلئے وہ اپنے والد کی مثال دیتے ہیں ۔جون سی میکسویل کہتے ہیں کہ میرا باپ مرنے سے پہلے واقعی ہی جی رہا ہے ۔وہ 97 سال ہے اب وہ اتنے بوڑھے ہو چکے ہیں کہ وہ ایک چرچ کے سینئر پاسٹر تھے۔اب وہ چل نہیں سکتے۔

اُنہوں نے مجھے بتایا کہ اب اُنہوں نے نئی فون منسٹری شروع کی ہے جو بہت عمدہ ہے، لوگ اُنہیںفون کرتے ہیں اور اپنے مسائل بتاتے ہیں اور یہ اُنہیں حل بتاتے ہیں ۔ّجون ہمیشہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ آج کے دن کو بامقصد بنائیں ۔معروف یو ٹیوبرEvan Carmichael مشہور اور کامیاب لوگوںکی زندگی ،اُصولوں ،خدمات اور تعلیمات پر مبنی 10اُصول بناتے ہیں ۔اُنہوں نے جون سی میکسویل کی زندگی پر دو مرتبہ اپنی ویڈیوز بنائیں ۔ایک ویڈیو کے مطابق دس اُصول یہ ہیں ۔

آج کے دن کی قدر کریں۔
دوسروں کے خوابوں کے مطابق اپنی زندگی بسر کرنا ترک کریں۔
اپنے نقطہء نظر کو بدلیں
دوسروں کی زندگی میں فرق ڈالیں۔
عمل کرنا شروع کریں۔
اپنا مائنڈ سیٹ درست کریں۔
لوگوں کی قدر کریں۔
اپنی بلاہٹ کوپہچانیں۔
دوسروں کی خدمت کریں۔
اپنے کام سے محبت کریں۔

Related Posts