کراچی: صدر پبلک ایڈ کمیٹی ضلع شرقی سید قطب احمد نے دفتر ضلع شرقی میں پرہجوم پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ اب کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ اور لینڈ مافیا کے دن گنے جا چکے ہیں۔ لینڈ مافیا اور کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی ملی بھگت سے کراچی کے لوگوں کے پلاٹ پر قبضے کئے جا رہے ہیں ان کے پلاٹ کی جعلی فاںٔلیں بنا کر مارکیٹ میں بیچا جا رہا ہے ۔ ان کو انکی املاک سے محروم کیا جا رھا ھے ۔
سید قطب احمد کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ان سارے مظلوموں کے حق کیلئے جدوجہد کیلئے “حق دو اسکیم 33 کو” کنونشن منعقد کریگی، جس سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب کریں گے اور آنٔندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کی بڑی تعداد میں اسکیم 33 میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے اور یہاں لینڈ مافیا نے کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے قبضہ کررکھا ہے۔ اس لوٹ مار کا سلسلہ روکنے کیلئے جماعت اسلامی نے بھر پور مہم شروع کررکھی ہے، اس سلسلے حافظ نعیم الرحمن حق دو کراچی مہم چلا رہے ہیں،اس کو ہی آگے بڑھاتے ہے حق دو اسکیم 33 مہم چلائی جائیگی، اس حوالے سے کوآپریٹو ڈیمارٹمنٹ اور ایس بی سی اے کیخلاف دھرنا بھی یا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم کراچی کی عوام کے ساتھ ہیں اور حافظ نعیم الرحمن اس حوالے سے10اکتوبر کو لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ جلد عوام کو ظلم سے نجات ملے گی۔اس کنونشن کے حوالے سے کراچی کی متعدد سوسائٹیوں کی ایسوسی ایشنز نے میڈیا بریفنگ میں شرکت کی اور جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بھر پور حمایت کا یقین دلایا ہے۔ اس موقع پر پاک آڈٹ سوسائٹی، عظیم آباد سوسائٹی، صدف سوسائٹی، مدارس سوسائٹی، محمودالحق سوسائٹی اور بی این سوسائٹی کے وفود بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں : غیرملکی کرنسی کے ناجائز بیرون ملک بہاؤ کو روکنے کے لیے اسٹیٹ بینک کے اہم اقدامات