نازیبا ویڈیو بناکر خاتون کو بلیک میل کرنیوالا وکیل گرفتار، عدالت نے جیل بھجوادیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی : کالے کوٹ کے سیاہ کرتوت بے نقاب ،قانون کے رکھوالے ہی قانون شکنی کرنے لگے، حیدر آباد میں خاتون کی نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والا وکیل گرفتار، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کے ایڈیشنل ڈائریکٹر فیض اللہ کوریجوکی ہدایت پر طارق ارباب نے ایف آئی اے کی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم ایڈوکیٹ عاطف حسین کو گرفتار کیا۔

خاتون کی شکایت پر ملزم کیخلاف مقدمہ نمبر7/2020درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ، ملزم کوحیدر آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم ایڈوکیٹ عاطف حسین کو جیل بھجوادیا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم اس کی نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کررہا تھاجبکہ ایف آئی ایف سائبر کرائم حکام کا کہنا ہے کہ ملزم جتنا بھی بااثر ہواس کو قانون کے مطابق سزاء دلوائی جائیگی۔

واضح رہے کہ ملک میں سائبر کرائم کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے، خواتین کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بناکر انہیں بلیک میل کرکے پیسے اینٹھنے اور جنسی ہراسانی کی شکایات عام ہیں۔

مزید پڑھیں:لیہ میں پسندکی شادی پر لڑکے کی ماں، 2بہنوں اور بھابھی سے 9 ماہ تک زیادتی، مقدمہ درج نہ ہوسکا

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم کے حوالے سے سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر خواتین کو ہراساں کرنے والوں کیخلاف کارروائی تیز کردی گئی ہیں اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزائیں بھی دلوائی جارہی ہیں۔

Related Posts