لیہ میں پسندکی شادی پر لڑکے کی ماں، 2بہنوں اور بھابھی سے 9 ماہ تک زیادتی، مقدمہ درج نہ ہوسکا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Boy's mother, 2 sisters and sister-in-law raped for 9 months

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :لیہ کروڑ لعل عیسن کے نواحی علاقہ نواں کوٹ میں بااثر افراد نے پسند کی شادی کرنیوالے نوجوان لڑکے والدہ، 2 بہنوں اور بھابھی کو اغواء کرلیا، 9ماہ تک زیادتی کرتے رہے، پولیس کی روایتی ٹال مٹول، مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

متاثرہ خاتون فضلاں مائی کا کہنا ہے کہ زاہد مگسی اور اس کے والد نے 7ساتھیوں کے ہمراہ مجھے اور میری بیٹیوں کو بیٹے کی پسند کی شادی کا معاملہ حل کروانے کے بہانے بستی سبحانی کروڑ میں گھر پربلایا۔

خاتون نے بتایا کہ زاہد ودیگر ملزمان نو ماہ تک قید میں رکھ کر مجھے، میری بہو اوربیٹیوں کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور زاہد حسین وغیرہ نے زبردستی مجھے سے انگوٹھے لگوا کر زمین بھی اپنے نام کروا لی ہے ۔

11روز قبل تھانہ کروڑ میں درخواست برائے کارروائی دے دی تھی لیکن ملزمان کی سیاسی پشت پناہی ہونے کی وجہ سے پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہ کیا۔

مزید پڑھیں:لاہور میں بیٹے نے پیسے نہ دینے پر بیوہ ماں کو مار مار کر لہولہان کردیا، ہڈیاں توڑدیں، ملزم پکڑا گیا

ایس ایچ او محمد افضل کا کہنا ہے کہ خاتون کی درخواست موصول ہوگئی ہے ،میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔اگر اس بابت زاہد مگسی اپنا موقف دینا چاہیں تو ادارہ وہ بھی شائع کرے گا

Related Posts