لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کیلئے ظہرانے میں انواع اقسام کے کھانوں کا اہتمام کرلیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمالاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کوظہرانے پر مدعو کیا اور مہمانوں کیلئے مٹن سوپ، سندھی بریانی، گرل فش، باربی کیو، قورمہ، گاجر کا حلوہ اور سبز چائے تیارکروائی جبکہ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ سابق صدر آصف علی زرداری اپنا پرہیزی کھانا ساتھ لے کر آئے۔
مزید پڑھیں:کشمیریوں کی جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کرتے رہیں گے،آصف زرداری،بلاول بھٹو
واضح رہے کہ ماضی میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سخت ترین حریف رہی ہیں اور شہبازشریف آصف علی زرداری کا پیٹ پھاڑ کر مبینہ طور پر لوٹا ہوا پیسہ واپس لانے کے دعوے کرتے رہے ہیں تاہم پی ٹی آئی حکومت کے قیام کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات بہتر ہوچکے ہیں۔
لاہور: صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ان کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی pic.twitter.com/SI1NLEXf88
— PPP (@MediaCellPPP) February 5, 2022