لیستھ ملنگا نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیستھ ملنگا نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
لیستھ ملنگا نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

کولمبو: سری لنکا کے مایہ ناز فاسٹ بولر اور منفرد انداز میں بولنگ کے لئے مشہور لیستھ ملنگا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے بھی ریٹائر ہوگئے۔

لیستھ ملنگا کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر ختم ہوگیا، لیستھ ملنگا ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ حاصل چکے تھے۔

لیستھ ملنگا اس سال جنوری میں فرنچائز کرکٹ کو بھی خیرباد کہہ چکے ہیں۔مایہ ناز فاسٹ بولر 2014 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے۔

لیستھ ملنگا نے سری لنکا کی جانب سے 30 ٹیسٹ اور 226 ون ڈے اور 84 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے، ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 101، ون ڈے میں 338 اور ٹی ٹوئنٹی میں 107 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم پانچ سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

لیستھ ملنگا کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ وہ ان تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس سفر میں میرا ساتھ دیا، لیستھ ملنگا نے کہا کہ آنے والے وقت میں اپنے تجربے کو شیئر کرنے کا منتظر ہوں۔تاکہ نوجوان اس سے فائدہ حاصل کرسکیں۔

Related Posts