قومی کرکٹ ٹیم پانچ سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم پانچ سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی
قومی کرکٹ ٹیم پانچ سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم پانچ سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی، جہاں تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے. یہ دونوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے.

دورے میں شامل تمام ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیل جائیں گے. یہ میچز 19، 20 اور 21 نومبر کو کھیلے جائیں گے.

دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ 26 سے 30 نومبر تک جاری رہے گا. سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ چار سے آٹھ دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا.

آئی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم ایک جیت کے ساتھ فی الحال دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ بنگلہ دیش نے چیمپئن شپ میں اپنے سفر کا آغاز ابھی نہیں کیا ہے.

پی سی بی حکام کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش روانگی کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مینز ڈومیسٹک سیزن کا آغاز بدھ سے ہوگا

Related Posts