بلوچستان ہائیکورٹ میں لسبیلہ کی 2 حصوں میں تقسیم کیخلاف درخواست، سماعت ملتوی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر نے بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز تعیناتی کی منظوری دے دی
صدر نے بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز تعیناتی کی منظوری دے دی

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ میں ضلع لسبیلہ کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کے خلاف ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی سماعت چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اقبال کاسی پر مشتمل ججز بینچ نے کی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان نے نریندر مودی کے بیان کو مسترد کردیا

درخواست گزار اور دیگر فریقین عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ ایڈووکیٹ جنرل آصف ریکی بھی حاضر ہوئے۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ حکومت کی طرف سے رپورٹ کیوں نہیں آئی؟

ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کی جائے گی جس پر بلوچستان ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ کیس کیلئے مزید 58 درخواستیں عدالت میں جمع کرادی گئی ہیں۔

بلوچستان ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ تمام درخواستوں کو کیس کا حصہ بنایا جائے۔ عدالت نے سینئر ممبر بورد آف ریونیو سے رپورٹ طلب کرلی۔ درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ ضلع لسبیلہ کی تقسیم اور حب کو ضلع بنائے جانے کا نوٹس واپس لیا جائے۔ عدالت نے سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری رواں برس 6 جولائی کے روز دی تھی۔

Related Posts