سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل، لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تحلیل

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کا معاملہ، ن لیگ نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کا معاملہ، ن لیگ نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف تحلیل ہوگیا، بینچ ممبر جسٹس علی ضیاء باجوہ نے سماعت سے معذرت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج علی ضیا باجوہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر بینچ میں شمولیت اختیار نہیں کرسکتا۔ چیف جسٹس امیر بھٹی لارجر بینچ کی سربراہی کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 1 ڈاکو ہلاک 

ہائیکورٹ میں چیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا تھا۔ چیف جسٹس امیر بھٹی نے ریمارکس دئیے کہ آئندہ سماعت کیلئے نیا لارجر بینچ بنا دیں گے۔

درخواست گزار خرم رفیق نے استدعا کی کہ نیا وکیل کرنے کیلئے سماعت ملتوی کی جائے اور کہا کہ اعظم نذیر تارڑ کی جگہ نیا وکیل لانے کیلئے مہلت کی ضرورت ہے۔ اس موقعے پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی موجود تھے۔

عوامی تحریک کے وکیل صدیق ایڈووکیٹ بھی لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ اظہر صدیق کا کہنا تھا کہ بینچ میں شامل ایک جج اسی کیس کے وکیل رہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت معاملے کا علم رکھتی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آئندہ سماعت سے قبل نیا بینچ تشکیل دیں گے۔ درخواست گزار نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی تشکیل دینے کے احکامات چیلنج کر رکھے ہیں۔ ہائیکورٹ نے مقدمے کی سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی۔ 

Related Posts