اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کیخلاف کیس کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی جنگ کے اثرات اب تک پاکستان میں موجود ہیں، عمران خان
امریکی جنگ کے اثرات اب تک پاکستان میں موجود ہیں، عمران خان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق کی زیرِ سربراہی 3 رکنی ججز بینچ عمران خان کے خلاف بیٹی کو چھپانے کے باعث نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

کیماڑی میں پراسرار ہلاکتیں، پوسٹ مارٹم کرانیکا حکم

ہائیکورٹ ججز بینچ میں چیف جسٹس عامر فاروق کے علاوہ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی شامل ہیں۔ عدالتِ عالیہ اسلام آباد نے کاز لسٹ بھی جاری کردی۔

سابق وزیر اعظم کے خلاف کیس کی سماعت 9 فروری کو ہوگی۔ چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے خلاف محمد ساجد نامی شہری نے نااہلی کی درخواست دائر کی تھی۔

عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی مبینہ بیٹی کو کاغذاتِ نامزدگی میں ظاہر نہ کرکے اپنی نااہلی ثابت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 9 فروری کو ہونے والی سماعت کے دوران فردِ جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

 

Related Posts