ہندوتوا کے قابلِ مذمت نظرئیے کی پیروکار بھارت کی نریندر مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر قتلِ عام کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران ہندوتوا کے تربیت یافتہ 30 ہزار دہشت گرد داخل ہو گئے جبکہ مزید دہشت گردوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
جارحیت پسند بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں سینکڑوں گاؤں اور دیہات کو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کے نام پر سیل کردیا ہے جبکہ لاکھوں کی تعداد میں مظلوم کشمیری گھروں میں نظر بند کردئیے گئے۔
ریڈیو پاکستان کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مقامی آبادی میں ہندوتوا کے دہشت گردوں کی بڑے پیمانے پر آمد سے خوف و ہراس پھیل گیا تاہم مظلوم کشمیری آزادی کے نام پر جانیں دینے کیلئے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر کی حمایت جاری رکھیں گے۔وزیرِ اعظم عمران خان