سعودی تعاون سے تاجکستان میں بڑے پیمانے پر اسکولوں کی تعمیر جاری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب کے تاجکستان میں تعلیم کے شعبے میں تعاون کے لیے قائم سعودی فنڈ برائے ترقی (ایس ڈی ایف) کے تحت اسکولوں کی تعمیر کے چوتھے مرحلے میں 34 اسکولوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی۔ اس منصوبے کے تحت مجموعی طور پر تاجکستان میں سعودی عرب کے فراہم کردہ فنڈز سے 57 اسکول تعمیر کیے جانے کا طے کیا گیا تھا۔

سعودی فنڈ برائے ترقی نے اس سلسلے میں مجموعی طور پر 35 ملین ڈالر کی خطیر رقم مختص کی ہے۔ اس خطیر رقم سے قائم ہونے والے ایک سکول جس کا افتتاح تاجکستان کے نائب وزیر تعلیم و سائنس نے کیا ہے میں 36 کمرے تعمیر کیے گئے ہیں۔ جبکہ اس سکول میں کم از کم 620 طلبہ کے پڑھنے کی گنجائش ہے۔ نائب وزیر تعلیم نے سکول کا افتتاح شہریناو میں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی پولیس نے ہندو انتہا پسندوں کو مسجد کے سامنے پوجا کی اجازت دیدی

افتتاحی تقریب میں سعودی سفیر برائے تاجکستان ولید الرشیدان اور ایس ڈی ایف کے سربراہ بھی بطور خاص موجود تھے۔ سعودی فنڈ برائے ترقی سے تعمیر ہونے والے تاجکستان کے ان سکولوں میں 25000 طلبہ کی تعلیم ممکن ہو سکے گی۔

تاجکستان کے نائب وزیر تعلیم نے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران مملکت کا شکریہ ادا کیا کہ تاجکستان کے تعلیمی شعبے کی ترقی کے لیے سعودی عرب کی دلچسپی اور تعاون مفید تر کردار کا حامل ہے۔

ایس ڈی اف کے چیف ایگزیکٹو سلطان المرشد نے کہا ‘ایس ڈی ایف کے لیے تعلیم کی اہمیت غیر معمولی ہے۔ تعلیم ہی طلبہ کو اور نئی نسل کو قومی ترقی کے لیے تیار کرنے کا ذریعہ ہے۔ اس تعلیمی منصوبے کے تحت طلبہ میں علمی استعداد اور ہنر مندی و مہارتوں کو فروغ دیا جائے گا۔

واضح رہے تعلیمی شعبے کے علاوہ سعودی عرب ایس ڈی ایف کے ذریعے دیگر کئی شعبوں میں بھی فنانسنگ کر رہا ہے۔ ان میں 12 ترقیاتی منصوبے بھی شامل ہیں جن کی لاگت کا تخمینہ 193 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔

Related Posts