چین سے 6 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین سے 6 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
چین سے 6 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور بری کھیپ لے کر  اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے چین سے سائنیو فارم ویکسین کی چھ لاکھ سے زائد خوراکیں پاکستان پہنچا دی گئی۔

پاکستان نے 20 لاکھ سائینو فارم خوراکیں ایک چینی کمپنی سےخریدی ہیں، گزشتہ دو روز میں 20 لاکھ کرونا ویکسین کی خوراکیں لائی جا چکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے چین سے لائی گئی ویکسین فیڈرل ای پی آئی کے مرکزی ویئر ہاؤس منتقل کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز چین سے 13 لاکھ 20 ہزار سائنو فام خوراکیں اسلام آباد پہنچائی گئی ہیں، سائنو فام ویکسین صوبوں کو حسب ضرورت فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں وردی اور بغیر وردی والے ڈاکوؤں کا راج ہے، حلیم عادل شیخ

Related Posts