کابل: افغانستان میں بارودی سرنگ پھٹ گئی جس کے نتیجے میں ضلعی پولیس سربراہ سمیت 12 پولیس افراد جاں بحق ہو گئے جن کا تعلق افغان پولیس سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ افغانستان کے صوبہ نمروز میں پیش آیا جہاں ضلع کانگ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دوست محمد بارودی سرنگ پھٹنے کے باعث 11 دیگر پولیس اہلکاروں سمیت جاں بحق ہوئے۔
بارودی سرنگ سڑک کے کنارے نصب تھی، ترجمان صوبائی حکومت بہرام حق کا کہا ہے کہ پھٹنے والی بارودی سرنگ کو طالبان نے نصب کیا، تاہم افغان طالبان نے ابھی تک واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے یا نہ کرنے کے متعلق بیان جاری نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید