اسلام آباد میں قبضہ مافیا کا حملہ، بنی گالہ فائرنگ سے گونج اٹھا، پولیس خاموشی تماشائی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
land mafia attack, gunfire around Bani Gala

اسلام آباد : پولیس جرائم پرقابو پانے میں ناکام، اسلام آبادکے تھانہ بنی گالہ کی حدود اور وزیراعظم عمران خان کی رہائش سے ملحقہ علاقے میں قبضہ مافیا کی کھلم کھلا فائرنگ ،بنی گالہ فائرنگ کی آوازوں سے گونج اٹھا، پولیس تماشہ دیکھتی رہ گئی۔

موضع ملوٹ میں مسلح افراد نے مقامی شہری کی زمین پر قبضہ کرنے کے لیے حملہ کر دیا ،گزشتہ رات سے جاری فائرنگ سے اسلام آباد کا علاقہ بنی گالہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا، وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ سے چند قدم کے فاصلے پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

چند دن قبل مسلح افراد نے قبضے کی دھمکی دی تھی جس پر علاقہ ایس ایچ او کو مطلع کردیا گیا تھا ،مالک زمین سعادت نے بتایا ہے کہ مسلح افراد میری زمین پر قبضے کے لیے بھاری ہتھیاروں سے حملہ آور ہوئے ہیں ۔

قبضہ مافیا گزشتہ رات سے فائرنگ کر رہا ہے جبکہ پولیس موقع پر موجود ہے اور بے بس ہے، پولیس نے مزید نفری طلب کی ۔ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ روشنی ہونے پر کارروائی ہو سکتی ہے ہمارے تین آدمی زخمی ہو چکے ہیں اور ایک جاں بحق ہو چکا ہے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ،اب روشنی ہو چکی ہے دن کا اجالا ہونے کے باوجود تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

تشویش کی بات ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب گزشتہ شب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، میں اپیل کرتا ہوں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کہ ہمارے بندے کو قتل اور زخمی کرنے والے سفاک قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور ہمیں انصاف دلایا جائے گے ورنہ ہم احتجاجاً روڈ بلاک کر دیں گے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد سپر مارکیٹ میں چائے خانہ کے نام پر شراب و فحاشی کا اڈا کھل گیا، انتظامیہ لاعلم

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے تینوں افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جاں بحق شخص کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے جبکہ ایس ایس پی آپریشنز ایس پی سٹی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں۔