لاہور: لاہور میں سرکاری نرخ ناموں کے برعکس سبزیوں اور پھلوں کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی مارکیٹوں میں سبزیاں سرکاری نرخ ناموں کے برعکس مہنگے فروخت کی جارہی ہیں۔
پیازکی سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 83 روپے کلومقررکی گئی لیکن درجہ اول خشک پیاز 90 روپے کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔
ٹماٹر کی سرکاری قیمت 105 روپے کلو مقرر کی گئی تاہم درجہ اول ٹماٹرکی فروخت 150 روپے فی کلو تک جاری ہے جبکہ لہسن چائنہ سرکاری قیمت 305 روپے کلو مقرر کی گئی جبکہ 360 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کا اضافہ ہوگیا