لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 جبکہ گہرائی پانچ کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز لاہور سے مغرب کی جانب 34 کلو میٹر جبکہ شیخوپورہ سے 12 کلو میٹر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

زلزلے سے ابھی تک کسی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے لاہور سمیت شیخوپورہ، شرقپور اور بھارت میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں کار حادثے میں ہلاک ہونیوالی لڑکی کی سہیلی نے پولیس کو اطلاع کیوں نہیں دی؟

زلزلے کے جھٹکے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔

Related Posts