لاہور دھماکہ، شہری تڑپتے زخمیوں کو چھوڑ کر پیسے اور سامان لوٹتے رہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lahore Blast: Citizens loot suffering victims, empty pockets

لاہور: انار کلی بازار میں ہونیوالے دھماکے کی تحقیقات کے دوران شہریوں کی جانب سے لوٹ مار کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 29 زخمی ہوئے تھے۔ 

سماء ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز لاہور کے انار کلی بازار میں ہونیوالے بم دھماکے کے بعد لوگوں  کے زخمی ہونے کے بعد جہاں لوگ مدد کیلئے آگے آئے وہیں دو افراد ایک دکان سے پرائز بانڈ اور رقم اکٹھی کرتے رہے۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ زخمی جائے وقوعہ پر مدد کیلئے پکار رہے ہیں لیکن دو شہری زمین سے پیسے اور پرائز بانڈ جمع کرنے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے انارکلی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے نتیجے میں اردگرد کی دکانیں متاثر ہوئیں اور گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔

مزید پڑھیں:لاہور، انار کلی کے قریب دھماکہ، 2افراد جاں بحق، متعدد زخمی

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد مہیا کی گئی۔ میو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ابتدا میں ایم ایس کا کہنا تھا کہ زخمیوں کی تعداد 25 کے قریب ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیاجارہا ہے۔ میو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر افتخار نے کہا کہ 20 سے زائد زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر افتخار نے کہا کہ زخمیوں کو ہر ممکن سہولت دے رہے ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی۔

Related Posts