فیصل آباد، گھر میں ڈکیتی، ڈاکوؤں نے شوہر کے سامنے خاتون کی عزت بھی لوٹ لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Woman raped during robbery bid in Faisalabad

فیصل آباد:ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے شوہر کے سامنے خاتون کی عزت بھی لوٹ لی، پولیس نے مقدمہ میں زیادتی کی دفعات شامل کرنے سے انکار کردیا۔

فیصل آباد میں پانچ ماہ قبل 7 رکنی ڈاکوؤ ں کے گروہ نے ایک گھر میں واردات کے دوران خاتون خانہ کو شوہر کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ خاندان کے مطابق پولیس کو مطلع کرنے کے باوجود جنسی زیادتی کی دفعات مقدمہ میں شامل نہیں کی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان نے جنسی زیادتی کے حوالے سے نہیں بتایا جبکہ تحقیقات کے دوران دعویٰ سامنے آیا ہے۔

مزید پڑھیں:پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں کی شادی کے گھر میں ڈکیتی، دلہن کی عزت بھی لوٹ لی

یاد رہے کہ چند ماہ قبل ملتان کے ضلع شجاع آباد میں شادی کے گھر میں ڈکیتی ،پولیس کی وردی میں ملبوس ملزمان کی دلہن سے اجتماعی زیادتی ،پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔

پولیس کے مطابق شجاع آبادکے علاقے موچی پورہ میں شادی کے گھر میں ڈکیتی کی واردات میں 4 مسلح ڈاکو 5 تولے سونا اور سوا لاکھ نقدی لوٹ کرفرارہوگئے تاہم واردات کے دوران مسلح ڈاکوؤں نے دلہا پر تشدد کیا ، دلہن کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی۔

اہل خانہ کاکہنا ہے کہ گزشتہ رات دلہا گیلے وال کے علاقے سے دلہن بیاہ کر لایا تھا ، رات گئے مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر واردات کی ،تین ڈاکو پولیس کی وردی میں تھے ،مسلح ڈاکوؤں نے 2گھنٹے تک اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کررکھا ۔پولیس کا کہنا تھا کہ میڈیکل ٹیسٹ اور مزید تفتیش کے بعد مزید حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

Related Posts