پی آئی سی حملہ کیس،گرفتار 46وکلاء کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ،14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

lawyer remand
پی آئی سی حملہ کیس،گرفتار 46وکلاء کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ،14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور:انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیرا ئو کے الزام میں گرفتار 46وکلاء کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر سمیت دیگر نے گرفتار وکلاء کی ضمانت پر رہائی کے لئے درخواست دائر کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار 52 ملزمان وکلاء میں سے 46 کو تھانہ شادمان میں درج 2 ایف آئی آر میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج عبدالقیوم خان کے روبرو پیش کیا گیا۔

اس موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس نے ملزمان کو چہرے ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا ۔ ملزمان کی طرف سے سینئر نائب صدر سپریم کورٹ بار غلام مرتضی چوہدری سمیت دیگر پیش ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی سی حملے کے بعد وکلاء کا احتجاج شروع، صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا

پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل کرتے ہوئے میڈیکل کرانے کی ہدایت کر دی ۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ بار کے صدرحفیظ الرحمان چوہدری اور دیگر کی جانب سے گرفتار وکلاء کی رہائی کیلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔

Related Posts