عالمی شہرت یافتہ آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کی 59ویں سالگرہ آج برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں منائی جارہی ہے۔
آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا یکم جولائی 1961 کو برطانوی شہر نورفوک میں پیدا ہوئیں جبکہ ان کی شادی 29 جولائی 1981ء میں شہزادہ چارلس کے ساتھ ہوئی جس سے ان کے دو بچے ولیم اور ہیری پیدا ہوئے۔
برطانیہ میں دنیا کے مقبول ترین شاہی جوڑے کے درمیان شادی کے 16 سال بعد طلاق ہو گئی تاہم طلاق کے بعد بھی لیڈی ڈیانا کی شہرت میں کوئی کمی نہ آسکی۔
ذاتی مسائل سے پریشان ہونے کے بعد لیڈی ڈیانا فلاحی سرگرمیوں اور عوام کی خدمت میں مصروف ہو گئیں۔ انہوں نے مختلف ملکی مسائل پر عوام الناس میں شعور اجاگر کیا۔
شہزادی لیڈی ڈیانا پاکستان آ کر وزیرِ اعظم عمران خان کی شوکت خانم کینسر ہسپتال کی چندہ جمع کرنے کی مہم میں حصہ بھی لے چکی ہیں۔ 31 اگست 1997ء کو اس وقت ایک کارحادثے میں ان کا انتقال ہوا جب وہ پیرس میں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہی خاندان کے ذاتی معاملات میں میڈیا کی دخل اندازیاں