کویت نے کرپٹو کرنسی کے استعمال پر پابندی عائد کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کویت نے تمام ورچوئل اثاثوں کے لین دین میں کرپٹو کرنسی کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

ملک کی کیپیٹل مارکیٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ اب سے ورچوئل اثاثوں کے لین دین میں کرپٹو کرنسی کو استعمال نہیں کیا جائے گا۔ تاہم کاغذی کرنسیوں، سیکیورٹیز اور دیگر مالیاتی اثاثوں کی ڈیجیٹل نمائندگی کو پابندی سے خارج کر دیا گیا ہے۔

اس بیان کے ساتھ یہ بھی واضح کیاگیا کہ جو شخص اس پر عملدرآمد نہیں کرے گا اسے کویت کے 2013 کے منی لانڈرنگ قانون آرٹیکل (20)کے تحت سزادی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ورلڈ کوائن نامی نئی کرپٹو کرنسی متعارف کرادی گئی

قبل ازیں نیشنل آسٹریلیا بینک نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ فراڈ کی وجہ سے کرنسی کے کچھ پلیٹ فارمز کو بلاک کردے گا، بینک کی جانب سے یہ اقدام صارفین کو دھوکے سے محفوظ رکھنے کیلئے کیا جارہا ہے۔

بینک کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کرپٹو کرنسی کے کن پلیٹ فارمز کو بلاک کرے گا ، تاہم ایسا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جو نئے پلیٹ فارمز ہیں وہ اس فہرست میں شامل ہوسکتے ہیں۔

جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے جرائم پیشہ افراد چوری شدہ رقوم کو بیرون ملک بھیجنے کیلئے کرپٹو کرنسی پلیٹ فارمز کا استعمال کررہے ہیں۔ اسی معاملے کو مدنظر رکھتے ہوئے بینک نے کرپٹو کرنسی پلیٹ فارمزکو بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Posts