دبئی :کویت نے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ہائی رسک والے ممالک میں تجارتی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے ۔
پابندی کا سامنا کرنیوالے ممالک میں ہندوستان ، پاکستان ، مصر ، فلپائن ، لبنان ،سری لنکا ،چین ، ایران ، برازیل ، میکسیکو ، اٹلی اور عراق بھی شامل ہیں۔
پابندی کا اعلان اسی دن کیا گیا جب کویت نے تجارتی پروازوں کا جزوی دوبارہ آغاز شروع کیا تھا۔ حکام نے کہا ہے کہ کویت بین الاقوامی ہوائی اڈہ 30 فیصد صلاحیت سے کام کریگا اس میں آنے والے مہینوں میں بتدریج اضافہ ہوگاجبکہ مصر کی قومی ایئر لائن نے بھی خلیجی ملک کے لئے پروازیں روکنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں:امریکا میں کورونا کی نئی لہر، ایک دن میں 60 ہزار کیسز کی تصدیق