پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کرکٹ کا بخار عروج پر ہے، کرکٹ شائقین کے علاوہ شوبز کے ستارے بھی ورلڈکپ کیلئے پرجوش دکھائی دیتے ہیں، ایسے میں فلم اور ٹی وی کی مشہور اداکارہ کبریٰ خان نے اپنے فیورٹ کرکٹر کے نام سے پردہ اٹھادیا ہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے ورلڈ کپ ٹرانسمیشن میں اداکارہ کبریٰ خان سے پوچھا گیا کہ وہ انگلینڈ سے تعلق کے باوجود کرکٹ میں دلچسپی کیوں نہیں رکھتیں، جہاں سے یہ کھیل بنیادی طور پر شروع ہوا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ ایسا بالکل نہیں ہے، جب پاکستان کھیلتا ہے تو میں کرکٹ سے لطف اندوز ہوتی ہوں لیکن میں نے جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو فالو نہیں کیا۔
جب اپنے پسندیدہ کرکٹر کا نام بتانے کے لیے کہا گیا تو کبریٰ خان نے کہا، ’’مجھے نسیم شاہ پسند ہیں،مجھے لگتا ہے کہ وہ ٹیم میں ایک بہترین اضافہ ہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہاصرف کرکٹ کے حوالے سے ہی نہیں، میں نسیم شاہ کو مجموعی طور پر ایک شخص کے طور پر بھی پسند کرتی ہوں۔
دریں اثنا، کبریٰ خان اس وقت نئے سیریل نور جہاں میں نور بانو کے مرکزی کردار میں نظر آ رہی ہیں۔ ڈرامے کی اسٹار کاسٹ میں صبا حمید، علی رحمان خان، نور حسن، زویا ناصر، ہاجرہ یامین، علی رضا، یوسف بشیر قریشی، محمود اسلم اور علینہ عباس سمیت دیگر شامل ہیں۔