کورونا کی روک تھام، سعودی عرب میں داخلے کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کی روک تھام، سعودی عرب میں داخلے کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم
کورونا کی روک تھام، سعودی عرب میں داخلے کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم

ریاض: کورونا کی روک تھام کیلئے دنیا بھر میں اقدامات اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے، سعودی عرب نے ملک میں داخلے کیلئے قرنطینہ کی شرط اور پی سی آر ٹیسٹ کی قدغنیں ختم کردی ہیں۔مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دنیا پر کورونا کی گرفت کمزور ہورہی ہے۔ سعودی عرب میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد حرمین شریفین سمیت تمام مساجد میں سماجی فاصلہ رکھنے کی پابندی بھی ختم کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

صدر پیوٹن کو قتل کرنے سے متعلق بیان، روس نے امریکی سفیر کو طلب کر لیا

مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ میں نمازیوں کو سماجی فاصلے کے بغیر نماز اور دیگر عبادات کی ادائیگی کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ماسک پہننا تاحال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ بیرونِ ملک سے سعودی عرب پہنچنے والے زائرین قرنطینہ سے مستثنیٰ ہونگے۔

سعودی گزٹ کے مطابق زائرین کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کی پابندی بھی ختم کردی گئی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ آج سے شہری گھروں سے نکلتے وقت ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ قائم رکھنے کے مزید پابند نہیں ہونگے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع کو ختم کرنے کیلئے سعودی ولی عہد کا روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر زیلنسکی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں شہزادہ محمد بن سلمان نے ماسکو اور کیف میں ثالثی کی پیشکش کی۔

آج سے 2 روز قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں اوریوکرینی سیاحوں اور رہائشیوں کے ویزوں میں مزید 3 ماہ کی توسیع کریں گے۔

Related Posts