ممبئی: بھارتی اداکار و فلمی ناقد کمال راشد خان نے بالی ووڈ کے کھلاڑی فنکار کو شہریت دینے میں مودی حکومت کی ٹال مٹول پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت اکشے کمار کا کام نہیں کررہی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بالی ووڈ اداکار اور بھارتی حکومت دونوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کمال راشد خان نے کہا کہ میں اکشے کمار کو یاد دلاتا ہوں کہ آپ نے 3سال پہلے بھارتی شہریت کی واپسی کیلئے درخواست دی تھی۔
حجاب کے خلاف فیصلہ، ہزاروں بھارتی طالبات تعلیم چھوڑ دینگی۔کے آر کے
بھارتی اداکار کے آر کے نے اکشے کمار سے معصومانہ سوال کرتے ہوئے کہا کہ 3سال پہلے آپ نے بھارتی شہریت کیلئے درخواست دی تو اب کیا ہوا؟ بی جے پی حکومت آپ کا کام نہیں کررہی اور یہ واقعی بڑی تشویش کی بات ہے۔ مجھے آپ سے پوری ہمدردی ہے۔
https://twitter.com/kamaalrkhan/status/1503960150998228992
کمال راشد خان نے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فلمسازوں سے کہا ہے کہ آپریشن گنگا پر فلم بنائیں۔ مجھے یقین ہے کہ کینیڈین شہری اکشے کمار بہت جلد یہ فلم بنانے کا اعلان کردیں گے۔
https://twitter.com/kamaalrkhan/status/1503955817623605252