پشاور:خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت کے مطابق صوبے کے شہری علاقے کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خیبر پختونخواہ کے وزیرِ خزانہ و صحت تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور میں کورونا وائرس کے باعث 3 اموات ہوئیں جبکہ 29 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔
خیبرپختونخواہ کے وزیرِ خزانہ و صحت تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں 307 کیسز ہیں جبکہ 65 متاثرہ افراد زائرین ہیں۔ مجموعی طور پر 14 اموات ہوئیں۔
صوبائی وزیرِ صحت نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے شہری علاقوں میں کورونا وائرس کے زیادہ کیسز رپورٹ کیے گئے۔پشاور میں 74 تصدیق شدہ جبکہ 224 مشتبہ کیسز موجود ہیں۔
وزیرِ صحت تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ مردان میں 216 مشتبہ اور 88 تصدیق شدہ کیسز، کوہاٹ میں 20 تصدیق شدہ، 6 مشتبہ جبکہ سوات میں 13 تصدیق شدہ اور 89 مشتبہ کیسز ہیں۔
تیمورخان جھگڑا نے کہا کہ ایبٹ آباد میں 12 تصدیق شدہ، 59 مشتبہ جبکہ بنوں میں 6 تصدیق شدہ اور 52 مشتبہ کیسز موجود ہیں۔
KP #Coronavirus update, Apr 4
29 new cases, 3 deaths (Peshawar)
– Confirmed 372 (307 KP, 65 Zaireen)
– Deaths 14 (13,1)Urban areas most under pressure:
Peshawar (74 cnfrmd, 224 suspect)
Mardan (88c, 216s)
Kohat (20c, 6s)
Swat (13c, 89s)
Abbottabad (12c, 59s)
Bannu (6c, 52s) pic.twitter.com/YRzUZOr9TN— Taimur Saleem Khan Jhagra (@Jhagra) April 5, 2020