بھارت میں اسلاموفوبیا جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہا ہے۔مسعود خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مظفر آباد: آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت میں اسلاموفوبیا جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ ہمسایہ ملک بھارت میں اسلام دشمنی جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہی ہے۔ مسلمانوں کو ستایا جارہا ہے اور تباہ و برباد کیا جارہا ہے۔

پیغام میں صدرِ آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اسلامو فوبیا وباء کی طرح پھیل رہا ہے جہاں مسلمانوں کو نفرت انگیز تحریر و تقریر کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ مسلمانوں کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دینے کیلئے جعلی ویڈیوز بنا کر انہیں وائرل کیا جاتا ہے۔ 

آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا کہ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ بین الاقوامی قیادت اِس وقت کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کا مقابلہ کرنے میں مصروف ہے جو درست بھی ہے، تاہم بھارت کے انسانیت کے خلاف تازہ ترین جرم پر بھی نظر ڈالنا ضروری ہے۔

صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت نے جموں و کشمیر میں غیر قانونی ڈومیسائل قوانین نافذ کرکے انسانیت کے خلاف گھناؤنے جرم کا ارتکاب کیا جو عالمی منظر نامے پر ذمہ دارانہ قیادت کے اصولوں سےسنجیدہ تضاد ہے۔