پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 880ہو گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 880ہو گئی
پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 880ہو گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 880ہو گئی ہے جبکہ وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوا ہے۔ 

وفاقی حکومت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 ہزار 163ہو گئی ہے جبکہ پنجاب کے بعد صوبہ سندھ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے صوبہ سندھ میں 864افراد متاثر ہوئے۔ خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے 372کیسز رپورٹ ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 206، آزاد کشمیر میں 12 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 78کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

اب تک ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث  45افراد جاں بحق ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ  170افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل   کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 12لاکھ 2ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 64 ہزار 729افراد ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 12 لاکھ 2 ہزار 242 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 21 فیصد (64 ہزار) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں  64ہزار افراد ہلاک 

Related Posts