پشاور: حکومت کی جانب سے بیورو کریسی میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا سمیت 41 اعلیٰ افسران کے تقرر اور تبادلے کردئیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام محمد کے پرنسل سیکریٹری محمود حسن کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کیلئے بلایا گیا ہے۔ مظہر ارشاد ان کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
چمن میں زلزلہ، مکان کے ملبے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق
خیبر پختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات ارشد خان کے کورس پر چلے جانے کی وجہ سے مختیار احمد کو سیکریٹری اطلاعات کا عہدہ دے دیا گیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی اے بھی تبدیل کردئیے گئے۔
فیاض علی شاہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کو کہا گیا جبکہ ان کی جگہ اعجاز افضل ڈی جی پی ڈی اے کے فرائض سرانجام دیں گے۔محمد عابد مجید سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی سے سیکریٹری ہوم اینڈ ٹرائیبل بن گئے۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق انیلہ محفوظ درانی سیکریٹری ہائر ایجوکیشن مقرر کی گئی ہیں جبکہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ظہیر الاسلام ، سیکریٹری معدنیات عامر لطیف اور سیکریٹری کلچر محمد طاہر کو بھی رپورٹ کرنے کا کہا گیا۔
بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کے نتیجے میں خیبر پختونخوا کی بیورو کریسی میں اہم تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ سیکریٹری اوقاف محمد شاہد سیکریٹری کلچر جبکہ محمود اسلم سیکریٹری ہیلتھ کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔