پشاور: خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ٹیسٹ کی رفتار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیرِ صحت تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ ہم کورونا وائرس ٹیسٹنگ کو توسیع دے رہے ہیں جبکہ گزشتہ دو روز کے دوران سب سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔
صوبائی وزیرِ صحت تیمورخان جھگڑا نے کہا کہ 14 اپریل کو کورونا وائرس کے 602 جبکہ 15 اپریل کو 586 ٹیسٹ کیے گئے جوخیبر پختونخواہ میں سب سے زیادہ ٹیسٹس کی تعداد ہے جبکہ آگے چل کر ہم ٹیسٹس کی تعداد بڑھا دیں گے۔
وزیرِ صحت تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ اگلے ہفتے سے ہم روزانہ 1000 سے زائد ٹیسٹ کریں گے جبکہ اگلے 2 ہفتوں میں ٹیسٹس کی تعداد 2000 روزانہ سے زیادہ کی جائے گی۔
تیمورخان جھگڑا نے کہا کہ کے ایم یو میں لیب کے ساتھ ساتھ ایچ ایم سی میں چوبیس گھنٹے کام کرنے والی لیبز جلد شروع کی جائیں گی جبکہ سوات اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کا عمل تیز کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مردان، صوابی، بنوں، ایبٹ آباد اور کوہاٹ کے ساتھ ساتھ پشاور کے دو ہسپتالوں میں بھی کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی رفتار تیز کی جائے گی۔
2. In addition to our flagship lab at KMU, which will soon start operating 24-7, secondary labs at HMC, Swat, DI Khan are ramping up operations; followed by Mardan, Swabi, Bannu, Abbottabad and Kohat, as well as at LRH and KTH in Peshawar.
— Taimur Saleem Khan Jhagra (@Jhagra) April 16, 2020