وزیر اعلیٰ کے پی کے نے صوبائی وزیر لیاقت خٹک کو عہدے سے ہٹا دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعلیٰ کے پی کے نے صوبائی وزیر لیاقت خٹک کو عہدے سے ہٹا دیا
وزیر اعلیٰ کے پی کے نے صوبائی وزیر لیاقت خٹک کو عہدے سے ہٹا دیا

پشاور: خیبرپختونخوا کے صوبائی حلقے پی کے 63 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان نے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی اور صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کو عہدے سے ہٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ہوم گراؤنڈ پر ن لیگ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ن لیگ کے امیدوار نے 21122 ووٹ لیکر فتح حاصل کی تھی جبکہ پی ٹی آئی امیدوار 17023 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

الیکشن ہارنے کے بعد پی ٹی آئی پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ جس کے بعد وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان نے ایکشن لیتے ہوئے صوبائی وزیر لیاقت خٹک کو وزارت سے ہٹا دیا ہے۔ لیاقت خٹک کو فوری طور پر عہدے چھوڑنے کے ہدایت کی گئی ہے۔

پی کے 63 الیکشن کے دوران صوبائی وزیر لیاقت خٹک نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار اختیار ولی کی حمایت کی تھی۔ جس کی بناء پر ان کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ لیاقت خٹک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات میں حکومتی شکست نوازشریف کے بیانیے کی جیت ہے،مریم نواز

Related Posts