پشاور : پاکستان میں کورونا وائرس کی وباء نے زور دکھانا شروع کردیا، خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ دوسری بار بھی پازیٹو آگیا ہے۔
اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اسپیکر مشتاق غنی نے خود کو دو ہفتے تک قرنطینہ کرنے کے بعد کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تو دوبارہ رپورٹ مثبت آئی ہے۔
13 جون کواسپیکر مشتاق غنی کا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا جبکہ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی لیکن اس کے باوجود میرا ٹیسٹ دوسری بار بھی پازیٹو آیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 85 ہزار افراد متاثر، 3 ہزار695 جاں بحق