جنوبی کوریا کے کئی اداکار اس سال کانز فلم فیسٹیول میں ڈیبیو کررہے ہیں کیونکہ اس سال کانزمیں کئی کورین فلموں کی نمائش کی جائے گی۔
آئیے کانز میں نمائش کی جانے والی کورین فلموں کے حوالے سے جانتے ہیں:
1) کوب ویب
کوب ویب کی کہانی ایک فلم ڈائریکٹر کےگرد گھومے گی جو فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد اس کے اختتام کو دوبارہ شوٹ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے، فلم کے اختتام شوٹ کو کرنے کیلئے وہ کاسٹ اور عملے کو واپس بلاتا ہے جس سے سب پریشان ہوجاتے ہیں۔
2) ہوپ لیس
فلم کی کہانی سونگ جونگ کی اور ایک 17 سالہ لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو زندہ رہنے اور بہتر زندگی گزارنے کیلئے اکٹھے ہوکر لڑتے ہیں۔ اس دوران انھیں کافی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
3) سلیپ
کورین فلم سلیپ میں نوبیاہتے جوڑے کو دکھایاجائے گا جس میں شوہر کو سوتے ہوئے کام کرنے کی بیماری ہوتی، علاج کے باوجود بھی اس کی حالت بدستور خراب رہتی ہے۔
4) پراجیکٹ سائلنس
فلم پراجیکٹ سائلنس کی کہانی اُن لوگوں کی پیروی کرتی ہے جو حادثات کی ایک سیریز سے بچنے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں ۔
5) اِن آور ڈے
فلم میں ایک ادھیڑ عمر عورت اور ایک بوڑھے آدمی کی دلی کہانی بیان کی گئی ہے۔