کے ایم سی امیج ریسٹوریشن کمیٹی کے وفد کا آرٹس کونسل کا دورہ، احمد شاہ سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

KMC Image Restoration Committee visits Arts Council

کراچی : کے ایم سی امیج ریسٹوریشن کمیٹی کی ایڈوائزری کمیٹی نے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ آرٹس کونسل کا دورہ کیا، صدر آرٹس کونسل احمد شاہ اور انکے پینل سے ملاقات کی۔

کے آئی آر سی کے وفد کی سربراہی ڈاکٹر محمد فاروق اور محمد شاہد نے کی جبکہ ایڈوائزری کمیٹی کے اراکین واثق فریدی، محمد رضوان خان رکن جاوید ارشاد و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔

احمد شاہ پینل کی جانب سے دعوت پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فاروق نے کہا کہ آرٹس کونسل ثقافتی مرکز کے ساتھ ساتھ کراچی کی شان ہے جس نے ترقی کا سفر طے کیا۔ اس سے سیف الرحمان گرامی کی یادیں وابستہ ہیں۔

فیضی رحمین آرٹ گیلری اور آرٹس کونسل کی اپ گریڈیشن میں کے ایم سی افسران ، احمد شاہ سمیت تمام افراد کا کردار ہے۔ یہ شہر کا اہم ترین ثقافتی مرکز ہے جو شہر کی شان کہلاتا ہے۔محمد شاہد نے کہا کہ کے ایم سی اور آرٹس کونسل کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔

احمد شاہ کے ایم سی سے بھی وابستہ رہے اور بشیر سدوزئی ہماری پہچان ہیں۔ جو ادارے کے لئے خدمات کے ساتھ آرٹس کونسل میں بھی کے ایم سی کا امیج بنا رہے ہیں۔

احمد شاہ نے کہا کہ کے ایم سی کے افسران کا تعاون، کے ایم سی امیج ریسٹوریشن کمیٹی کی بھرپور شرکت اور آرٹس کونسل میں حوصلہ افزائی سے حوصلہ بڑھا ہے۔

ماضی میں تلخیاں پھیلا کر کچھ افراد اپنے فائدے کے لئے آرٹس کونسل کو بھی استعمال کرنا چاہتے تھے لیکن اللہ کی رحمت سے ہم سب ایک پیج پر آچکے ہیں۔

مجھے خوشی ہے کہ 1994کی کے ایم سی میں جس طرح ایک ہوتے تھے فہیم زمان خان کے ساتھ کام کرتے تھے آج وہ منظر آرٹس کونسل میں کے ایم سی کے جہاندیدہ افسران کو دیکھ کر ملا ہے۔

اراکین ایڈوائزری کونسل کے آئی آر سی واثق فریدی ، محمد رضوان خان اور رکن جاوید ارشاد نے کہا کہ کے ایم سی امیج ریسٹوریشن کمیٹی کراچی کے ہر فعال ادارے کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں:مزاحیہ و اصلاحی اسٹیج ڈرامہ بیٹی رانی نے شائقین کے دل جیت لئے

ہم کے ایم سی کی بہترین شکل سامنے لا رہے ہیں مثبت سرگرمیوں اور شہر کی بہترین با صلاحیت شخصیات کو اس ادارے سے استفادہ کے لئے آرٹس کونسل نعمت سے کم نہیں۔

احمد شاہ پینل کے امیدوار اور سابق ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ بشیر سدوزئی نے کہا کہ کے ایم سی کے افسران نے میرا حوصلہ بڑھا یا ہے۔

کے آئی آر سی بہترین فورم ہے جو کے ایم سی کی انتظامیہ کی مدد کے ساتھ ساتھ ادارے کے امیج کو شاندار کارکردگی سے بدل رہی ہے۔ جاوید رحیم ، احسن مرزا، منصور قاضی، روشن الطاف، سلمی جبین، عبدالعزیز اور دیگر افسران جو اسکے لئے کام کر رہے ہیں مبارکباد کے مستحق ہیں اور ہم انہیں آرٹس کونسل میں بھی خوش آمدید کہیں گے۔

Related Posts