اداکارہ کرن تعبیر کا “حقیقت” کا کلپ وائرل کرنیوالے کیلئے اظہارِ تحسین

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ کرن تعبیر کا "حقیقت" کا کلپ وائرل کرنیوالے کیلئے اظہارِ تحسین
اداکارہ کرن تعبیر کا "حقیقت" کا کلپ وائرل کرنیوالے کیلئے اظہارِ تحسین

ڈرامہ سیریز حقیقت میں جڑواں دلہن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کرن تعبیر نے اپنے ویڈیو کلپ کو وائرل کرنے والے شخص کی تعریف کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سے کم و بیش 3 سال قبل 2019 میں ڈرامہ سیریز حقیقت نشر کیا گیا جس کی 15 اقساط میں ہر بار الگ کہانی پیش کی گئی۔ کرن تعبیر نے 9ویں قسط میں دلہن کا کردار ادا کیا جس کا عنوان جڑواں رکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

جیکلین فرنانڈس کی اطالوی اداکار مکیلے کے ہمراہ پہلی میوزک ویڈیو ریلیز

سوشل میڈیا پر اداکارہ کرن تعبیر کا ویڈیو کلپ وائرل ہو گیا جس میں دلہن کہتی ہے کہ میں فضاء نہیں شزا ہوں، جس پر اداکارہ کرن تعبیر کا کہنا ہے کہ جس شخص نے سوشل میڈیا پر میرا یہ کلپ وائرل کیا، اسے سلام پیش کرتی ہوں۔ 

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دلہن شزا کا نکاح غلط شخص سے ہوجاتا ہے۔ کہانی کے مطابق دو بھائی دو جڑواں بہنوں سے شادی کرتے ہیں تاہم فضا کی شادی شزا کے دولہا سے اور شزا کی فضا کے دولہا سے ہوجاتی ہے۔

دونوں ہی بہنیں شادی کی رات پہلی بار اپنے اپنے دولہا کو دیکھتی ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کرن تعبیر نے کہا کہ میرے ڈرامے سے نکالا گیا کلپ پرانا ضرور ہے لیکن ڈرامہ اس کلپ سے بہت اہم تھا۔

 اداکارہ کرن تعبیر نے کہا کہ جس نے بھی ڈرامے سے کلپ نکالا، اسے سلام کرتی ہوں، ڈرامے سے ایک بہت اچھا پیغام دیا گیا۔ یہ دو جڑواں بہنوں کی حقیقی کہانی تھی جن کے درمیان کا مسئلہ حل ہوگیا، تاہم اگر سوشل میڈیا پر مذاق ہورہا ہے تو ٹھیک ہے۔ 

Related Posts