شاہ سلمان نے ایرانی صدر کو دورہ سعودی عرب کی دعوت دے دی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دے دی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایرانی صدر کے نائب چیف آف اسٹاف سیاسی امور محمد جمشیدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی فرمانروا نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو ریاض مدعو کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی فرمانروا نے ایرانی صدر کے نام خط لکھا اور دونوں ممالک کے تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی آئی اے نے مسافروں کی سہولت کیلئے واٹس ایپ چیٹ بوٹ متعارف کرادیا

محمدجمشیدی کا کہنا تھاکہ شاہ سلمان نے ایران سعودی مضبوط اقتصادی، علاقائی تعاون پرزوردیا۔ ان کا کہنا تھاکہ ایرانی صدر رئیسی نے سعودی فرمانرواکی دعوت کا خیرمقدم کیا کیا ہے اور سعودی عرب سے تعاون بڑھانے کیلئے ایران کے تیار ہونے کا کہا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سے ابھی ایسے کسی خط کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ایران اورسعودی عرب نے10 مارچ کودوطرفہ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیاتھا۔ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات 2016 سے منقطع تھے تاہم رواں ماہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی میں چین نے اہم ثالث کا کردار ادا کیا۔

Related Posts