کراچی: کورنگی میں شہری کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مقتول کی بیوی کا سابقہ شوہر نکلا جس نے بیوی کے موجودہ شوہر کو بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شک کی وجہ سے قتل کیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کورنگی کے علاقے ضیاء کالونی میں پیش آیا جہاں ایک ملزم نے گھر میں گھس کر ستار نامی شہری کو قتل کردیا جبکہ ابتدا میں مقتول کی بیوی کے غائب ہونے کی وجہ سے پولیس کو شک ہوا کہ اسے اغوا کر لیا گیا ہے۔
بیوی کے اغواء کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس نے مقتول کی بیوی فرزانہ کو بازیاب کر الیا۔ ایس پی لانڈھی شاہنواز چاچڑ کا کہنا ہے کہ فرزانہ جھگڑے کے دوران بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی تھی اور ضیاء کالونی میں واقع ایک گھر میں چھپ گئی تھی۔
ایس پی لانڈھی کے مطابق ستار کے قتل کے واقعے کے 1 روز بعد فرزانہ نے اپنے کرایہ دار سے رابطہ کیا۔ مقتول ستار کو قتل کرنے والا فرزانہ کا سابقہ شوہر ہے۔ ملزم کو شک تھا کہ فرزانہ اور عبدالستار کی دوستی تھی اور اسی وجہ سے فرزانہ نے طلاق لی۔
پولیس کے مطابق فرزانہ کے سابقہ شوہر سے 3 بچے ہیں۔ سابقہ شوہر اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دونوں کو قتل کرنے کیلئے آیا تھا۔ پولیس نے ملزم کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیم کشمور بھیجنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ واقعے میں عبدالستار کی والدہ اور بھانجی زخمی ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اڑیال کا غیر قانونی شکار، مشہور شکاری گرفتار،5 لاکھ جرمانہ عائد