سدھارتھ شریکِ حیات ہی نہیں، میرے بہترین دوست بھی ہیں۔کیارا ایڈوانی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کیارا ایڈوانی نے کہا ہے کہ اداکار سدھارتھ ملہوترا میرے شریکِ حیات ہی نہیں بلکہ بہترین دوست بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی نے رواں برس کچھ ہی عرصہ قبل شادی کی جس کے بعد دونوں کے انٹرویوز، گفتگو اور مختلف دیگر قصے سوشل میڈیا کی زینت بنتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ہر گزرتے دن کے ساتھ نیا تجربہ حاصل ہورہا ہے، نیلم منیر

اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اداکارہ کیارا ایڈوانی نے کہا کہ ابھی ابھی میری شادی ہوئی ہے۔ یہ محبت کی شادی تھی، تو فطری طور پر میرا یقین ہے کہ سچی محبت اپنا وجود رکھتی ہے۔

کیارا ایڈوانی ان دنوں اپنی رومانوی فلم ستیا پریم کی کتھا کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ کارتک آریان نے مرکزی کردار میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ فلم رواں ہفتے ہی ریلیز ہوگی۔

اپنے شریکِ حیات سدھارتھ ملہوترا کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کیارا ایڈوانی نے کہا کہ گھر دو لوگوں سے بنتا ہے اور میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میرے ساتھی وہی انسان ہیں جن کے ساتھ زندگی گزارنے کا انتخاب میں نے خود کیا۔

اداکارہ کیارا ایڈوانی نے کہا کہ میرے شریکِ حیات میرے شوہر ہی نہیں، بہترین دوست ہی نہیں بلکہ میرے لیے سب کچھ بلکہ میرا گھر بھی ہیں۔ میں جہاں بھی جاؤں، وہی میرے اہلِ خانہ اور گھر کی حیثیت اختیار کرجاتے ہیں۔

 

Related Posts