خیبر پختونخوا کے اساتذہ کا مطالبات کی منظوری کیلئے بنی گالہ میں احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر پختونخوا کے اساتذہ کا مطالبات کی منظوری کیلئے بنی گالہ میں احتجاج
خیبر پختونخوا کے اساتذہ کا مطالبات کی منظوری کیلئے بنی گالہ میں احتجاج

اسلام آباد: خیبرپختونخوا (کے پی) کے ایڈہاک اساتذہ اپنے مطالبات منظور کرانے کے لئے بنی گالہ میں عمران خان کے گھرکے باہر احتجاج کے لیے پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق مظاہرین نے صوبے کے 58 ہزار اساتذہ کو تاریخ تقرری سے مستقل کرنیکا مطالبہ کیا ہے، احتجاج میں کے پی کے دور دراز علاقوں سے آئے سیکڑوں اساتذہ شریک ہوئے ہیں۔

ایڈہاک ٹیچرز کے مطابق بنی گالہ میں احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں، عمران خان مطالبات تسلیم کرائیں۔ تاریخ تقرری سے سینیارٹی اور سالانہ انکریمنٹ دیا جائے۔

مزید پڑھیں:مفاد پرست ٹولے کوصرف اپنے کیسز ختم کرانیکی فکر ہے، غریبوں کی نہیں، شیخ رشید

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ چار سال سے خیبرپختونخوا میں کنٹریکٹ پر ملازمت کر رہے ہیں، پشاور میں بھی احتجاج کیا لیکن شنوائی نہیں ہوئی،اس لئے یہاں احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔

Related Posts