خیبرپختونخوا حکومت کا اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبرپختونخوا حکومت کا اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا حکومت کا اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں اگست کے مہینے سے سیکنڈ شفٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اولین ترجیح خیبرپختونخوا کے دور آفتادہ پہاڑی اضلاع کو دی جائیگی۔

وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ پروگرام کا مقصد ڈراپ آؤٹ ریشو کم کرنا ہے۔ سیکنڈ شفٹ میں اسکولوں کو اپ گریڈ بھی کیا جائیگا۔

شاہرام خان ترکئی کا مزید کہنا ہے کہ پرائمری میں مڈل اور مڈل میں ہائی جبکہ ہائی میں ہائر سیکنڈری کی تعلیم دی جائیگی۔ موجودہ ٹیچرز کو بھی موقع دیاجائیگا اور مارکیٹ سے نئے اساتذہ بھی اس پروگرام کیلئے بھرتی کیے جائیں گے۔

تنخواہوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ پرائمری سکول ٹیچرز کو 12 ہزار، مڈل سکول ٹیچرز کو 15 ہزار جبکہ ہائی سکول ٹیچرز 18 ہزار معاوضہ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہائر سیکنڈری سکول ٹیچرز کو 20 ہزار اور کلیریکل اسٹاف کو 7 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیاجائے گا، سیکنڈ شفٹ سکول کے اوقات کار نارمل سکول چھٹی کے بعد شروع ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : چیف جسٹس کے خلاف پی پی رہنما کو تقریر کرنا مہنگا پڑ گیا، شوکاز نوٹس جاری

Related Posts