قوم کے مستقبل سے مت کھیلو۔سعد رفیق طلبہ کو 100فیصد نمبردینے پر برہم

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
قوم کے مستقبل سے مت کھیلو۔سعد رفیق طلبہ کو 100فیصد نمبردینے پر برہم
قوم کے مستقبل سے مت کھیلو۔سعد رفیق طلبہ کو 100فیصد نمبردینے پر برہم

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو 100 فیصد نمبر دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے مستقبل سے مت کھیلو۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں درجنوں طلبہ و طالبات کو 1100 میں سے 1100 نمبر دے دئیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

نیب کی سعد رفیق سمیت 10انکوائریوں کی منظوری

 حکومت نے ملکی معیشت کو ریورس گیئر لگا دیا، سعد رفیق

ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ معیشت، جمہوریت، آئین، انصاف، قانون، صنعت، زراعت اور صحت کے بعد اب تعلیم کو بھی تباہی کی راہ پر ڈال دیا گیا۔ نالائق حکمرانو، قوم کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ بند کرو۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں تاریخ رقم ہوگئی ہے۔ انٹر کے درجنوں طلبہ نے 100 فیصد نمبر حاصل کرکے انٹرمیڈیٹ میں ٹاپ کر لیا۔

صوبہ  پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 3روز قبل انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق فیصل آباد میں 14 جبکہ بہاولپور میں 12طلبہ نے 100 فیصد نمبر حاصل کیے۔

پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں 114 طلبہ نے 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کرکے نیا تعلیمی ریکارڈ قائم کردیا۔ لاہور اور گوجرانوالہ میں 17، 17 طلبہ نے 1100 نمبر حاصل کیے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں انٹر کے درجنوں طلبہ 100فیصد نمبر لے اڑے

Related Posts