کرپشن کے شواہد نہ مل سکے، پیراگون اسکینڈل میں خواجہ برادران بے گناہ قرار

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: عدالت نے کرپشن کے شواہد کی عدم دستیابی پر پیراگون ہاؤسنگ  اسکینڈل میں خواجہ برادران کو بے گناہ قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی رپورٹ میں حکام نے تسلیم کیا کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیرا گون ہاؤسنگ اسکینڈل میں کرپشن کے شواہد نہیں مل سکے۔ عدالت نے معاملہ ایل ڈی اے کو بھجوا دیا۔

ملک کی 4 بڑی سیاسی جماعتوں کو ایک قومی راستے کا تعین کرنا ہوگا۔شاہد خاقان عباسی

قومی احتساب بیورو کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی کی منظوری عزیز بھٹی ٹاؤن سے ہوئی۔ ایل ڈی اے نے ہاؤسنگ سوسائٹی کیلئے منظوری نہیں دی۔ نیب کو خواجہ برادران کے خلاف کیس کی مزید پیروی کی ضرورت نہیں۔

نیب کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے بطور ریگولیٹر شکایات کا ازالہ کرسکتی ہے۔ استدعا کرتے ہیں کہ پیراگون ہاؤسنگ ریفرنس ایل ڈی کے حوالے کیا جائے۔ احتساب عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ایل ڈی اے کو ہاؤسنگ سوسائٹی کی شکایات پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔

احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی میں 8 متاچرین باقی بچے ہیں۔ دیگر تمام کو پلاٹ مل گئے۔خیال رہے کہ خواجہ برادران پر پیراگون ہاؤسنگ کے نام پر بدعنوانی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ 

Related Posts