یونان کشتی حادثہ، ایجنٹ مافیا کو ختم کرنا حکومتی ذمہ داری ہے۔خواجہ آصف

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواجہ آصف
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے یونان کشتی حادثے کے تناظر میں کہا ہے کہ ایجنٹ مافیا کو ختم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جبکہ اداروں کے افسران بھی اس واقعے میں ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران وزیرِ دفاع خواجہ آسف نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے معاملے میں اداروں کے افسران ایجنٹ مافیا کے ساتھ ملے ہوئے ہوتے ہیں۔ ان کی مرضی نہ ہو، تو اتنی تعداد میں لوگ ملک نہیں چھوڑ سکتے۔

گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے یونان کشتی حادثے کی ذمہ داری سرکاری افسران پر عائد کرتے ہوئے  کہا کہ ہماری حکومت کا فرض بنتا ہے کہ ایجنٹ مافیا کو پوری قوت سے ختم کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

مولانا عبد الاکبر کا پارلیمنٹ میں منشیات کے استعمال کا الزام

آج سے 11 روز قبل غیر قانونی طور پر اٹلی میں داخل ہونے کے خواہش مند تارکینِ وطن کی کشتی یونان کے قریب ڈوب جانے کے باعث 750 افراد ڈوب گئے تھے جن میں سے 104 کو بچا لیا گیا۔

واقعے کے نتیجے میں 300 سے زائد پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔ بچ جانے والے افراد کی شناخت کی گئی تو ان میں سے 12 پاکستانی نکلے۔ ایک اندازے کے مطابق کشتی پر کم و بیش 400 پاکستانی سوار تھے۔ 

Related Posts