نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے قانونی معاملات پر کام جاری ہے۔خواجہ آصف

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف جلد وطن واپس آئینگے مگر احتیاط کی ضرورت ہے۔خواجہ آصف
نواز شریف جلد وطن واپس آئینگے مگر احتیاط کی ضرورت ہے۔خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے قانونی معاملات پر کام جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ نواز شریف کی واپسی کیلئے قانونی معاملات درست کیے جارہے ہیں۔ جیسے ہی معاملات سلجھتے ہیں، میاں صاحب وطن واپس آجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک کے معاشی بحران کا واحد حل عام انتخابات ہیں، عمران خان

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوتی رہی اور عدم پیشی پر ہی ہائیکورٹ نے انہین اشتہاری قرار دے دیا۔

نواز شریف کی وطن واپسی پر درخواست دائر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس بند کردیا تھا۔ بعد ازاں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو اپیلوں کی سماعت کے بعد بری کردیا گیا تھا۔

حال ہی میں وفاقی حکومت نیب ترامیم کا سہارا لیتے ہوئے نواز شریف کی ضمانت کیلئے راہیں ہموار کردیں۔ اب سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے تاحیات قائد کو عدالت سے رجوع کرکے کلین چٹ لینا ہوگی۔

ماہرینِ قانون کا کہنا ہے کہ نواز شریف اگر وطن واپس آئے تو سزا یافتہ ہونے کے باعث انہیں عدالت کے روبرو سرنڈر کرنا ہوگا، جیسا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کیلئے قانونی راستہ فراہم کیا گیا تھا۔

Related Posts